غریب عوام کو مؤثر طبی خدمات فراہم کرنے حکومت عہد کی پابند : ہریش راؤ
حیدرآباد 22 ڈسمبر (سیاست نیوز) ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے آج محبوب نگر قدیم کلکٹریٹ کے احاطہ میں تعمیر ہونے والے 1000 بیڈس پر مشتمل سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر ریاستی وزیر سرینواس گوڑ رکن پارلیمنٹ ایم سرینواس کے علاوہ دوسرے موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہاکہ سرینواس گوڑ نے بڑی کوشش کے بعد محبوب نگر کو سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل منظور کروالیا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ علیحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد پہلا میڈیکل کالج بھی محبوب نگر کو ہی منظور ہوا ہے۔ جاریہ تعلیمی سال سے ضلع محبوب نگر میں پیرا میڈیکل کورسیس کا بھی آغاز کیا جائے گا۔ اپوزیشن قائدین ضلع محبوب نگر پر مگرمچھ کے آنسو بہارہے ہیں۔ غریب عوام کو مؤثر طبی خدمات فراہم کرنے کے لئے کارپوریٹ طرز کے سرکاری ہاسپٹلس قائم کئے جارہے ہیں۔ عصری ٹیکنالوجی سے لیس آلہ جات استعمال کررہے ہیں۔ مختلف ٹسٹ مفت کرائے جارہے ہیں۔ ہر ضلع کو ایک میڈیکل کالج مختص کیا جارہا ہے۔ ہاسپٹلس میں ادویات کا اسٹاک موجود رکھا جارہا ہے۔ سرکاری ہاسپٹلس میں عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے بڑے پیمانے پر فنڈس جاری کئے جارہے ہیں۔ اس موقع پر ضلع پریشد صدرنشین سورنا سدھاکر، بی آر ایس کے ارکان اسمبلی لکشما ریڈی، اے وینکٹیشور ریڈی، صدرنشین تلنگانہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن امتیاز استحق کے علاوہ دوسرے موجود تھے۔ ن