اپنی جیت کی رقم میں اس کا منصوبہ ہے کہ وہ اپنے گاؤں کے اسکول میں سہولتوں کو بڑھاوا دیں گے۔
ابوظہبی۔ متحدہ عرب امارات نژاد ایک ہندوستان کسان کا 25سالہ بیٹا ہفتہ واری 57ویں راست محفوظ ڈرا میں 10ملین درہم(20,23,90,155) روپئے کی رقم جیتا ہے۔
اس ڈرا کے فاتح تھینکر جو فوجیرا شہر میں ایک مستری کے طور پر کام کررہے ہیں کے پانچ میں پانچ مماثل نمبرات میں یکسانیت (1,33,40,45,46) ایک راست ڈرا کے دوران رہی ہے۔
دوسال قبل تھیناکر اپنے دوستوں سے کچھ رقم حاصل کرکے گھر کا قرض اترانے کے لئے یو اے ای ائے تھے۔ گلف نیوز کی خبر ہے کہ ”میں نے دیکھا کہ کئی ماہ سے میرے روم میں رہنے والے ساتھی اس میں حصہ لے رہے ہیں اور میرے بھی حصہ لینے کا وقت ہے۔
میرے مرحوم دادا دادی نے کی دعائیں ہیں یہ رقم مجھے اپنے گھر والوں کو بچانے کے لئے لائف لائن کے طور پر ملی ہے“۔
اپنی جیت کی رقم میں اس کا منصوبہ ہے کہ وہ اپنے گاؤں کے اسکول میں سہولتوں کو بڑھاوا دیں گے۔
مذکورہ 57ویں محفوظ گرانڈ ڈرا میں چھ اور فاتح ہیں جس میں دوسری نمبر کے لئے ایک ملین درہم کی رقم (2,02,43,780روپئے) اور 166,666مقامی درہم(33,72,225) کے حساب سے یہ سب میں تقسیم ہوگی۔
اگلا محفوظ ڈرا ہفتہ یکم جنوری کے روز متحدہ عرب امارات کے وقت رات9بجے ہوگا۔ ویب سائیڈ اورایپ سے اس میں شرکت کے خواہش حصہ لے سکتے ہیں۔