دوبئی۔متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والی ایک عورت ڈاکٹر کھاؤلا ال رمیتی نے محض87گھنٹوں میں سات براعظموں کا دور کیاہے۔
اپنے اس سفر کے دوران انہوں نے 208ممالک کا دورہ کیاہے۔مذکورہ ممالک کا دورہ کرنے کی وجوہات پوچھنے پر ال رمیتی نے کہاکہ متحدہ عرب امارت 200قومیتوں کے قریب کا گھر ہے‘ وہ ان کی تہذیب اور تمدن سے واقفیت حاصل کرنا چاہتی تھیں
مشکل سفر
اپنے تجربات کاذکر کرتے ہوئے مذکورہ عورت نے کہاکہ یہ ایک مشکل کام تھا کیونکہ اس طرح کے سفر میں صبر وتحمل کی ضرورت ہوتی ہے۔
سفر کے دوران کئی ایک مقامات پر انہیں گھر واپس چلے جانے کی سونچ ائی‘ تاہم ان کی فیملی اور دوستوں نے انہیں حوصلہ دیاکہ وہ اپنے سفر کو جاری رکھیں۔
بڑی کامیابی
انہوں نے کہاکہ وہ چاہتی تھیں کہ اماراتی ریکا رڈ توڑنے والے غیرمعمولی سنگ میل پر بھی کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی ریکارڈ توڑنے والے کامیابیوں کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مذکورہ ملک میں دنیا کی سب سے بلند وبالا عمارت موجود ہے