ٹرانسپورٹ خدمات میں انقلاب، عوام کو دفاتر کے چکر لگانے سے راحت
حیدرآباد9 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے گاڑی مالکین کیلئے بڑی خوشخبری سنائی ہے۔ محکمہ نے اعلان کیا کہ 11 اپریل 2026 سے مستقل رجسٹریشن سرٹیفکٹ (RC) مکمل آن لائین جاری کئے جائیں گے جسے شہریوں کو دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق رجسٹریشن خدمات کو ڈیجیٹل بنانے عارضی رجسٹریشن کا عمل پہلے ہی آن لائین کیا جاچکا ہے جو 23 مارچ سے نافذ ہے۔ اب اس کو آگے بڑھاتے ہوئے مستقل RC بھی آن لائین جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ریاست میں سنٹرل VAHAN Portal سے منسلک ہوکر یہ خدمات شروع کی گئی ہیں۔ اس کے تحت اب تک تقریباً 33 ہزار عارضی RCs آن لائین جاری کئے جاچکے ہیں۔ محکمہ نے بتایا کہ اس ڈیجیٹل نظام کیلئے تیاری کی گئی ہے۔ تقریباً ایک ہزار ڈیلرس کو تربیت دی جاچکی ہے ۔ 346 مالیتی انضمام مکمل کئے گئے ہیں جبکہ 671 ڈیلرس کو پورٹل میں شامل کر کے اجازت دی گئی ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ریاست میں جدید خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔ اس نظام کو مرحلہ وار سطح پر مزید مستحکم بنایا جارہا ہے۔ شہری اب (NexGen m-Parivahan App) کے ذریعہ آر سی اور ڈرائیونگ لائسنس بھی آسانی سے ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے جبکہ جلد ہی مزید سہولیات بھی اس پر دستیاب ہوگی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ اس اقدام سے شفافیت میں جہاں اضافہ ہوگا، وہیں پروسیسنگ کا وقت کم ہوگا اور شہریوں کو تیز اور آسان خدمات فراہم کی جاسکیں گی۔ یہ اقدام ریاست میں ڈیجیٹل تبدیلی کی سمت ایک اہم پیشرفت کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔2/k/k