حیدرآباد ۔ 6 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ حکومت نے تلنگانہ اسٹیٹ لیول پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ کو سب انسپکٹرس ، اسسٹنٹ سب انسپکٹرس اور پولیس کانسٹبل کے لیے براہ راست بھرتی کے ذریعہ کل خالی آسامیوں کو پر کرنے کی اجازت دی ہے ۔ بھرتی مہم میں فائر ڈیزاسسٹرس ریسپانس ، ایمرجنسی اور سیول ڈیفنس ڈپارٹمنٹ جیل خانہ جات اور اصلاحی خدمات کے محکمہ اور اسپیشل پروٹیکشن فورس میں مساوی پوسٹوں کا بھی احاطہ کیا جائے گا ۔ حکومت نے کہا کہ 7437 آسامیوں کو پر کرنے کے لیے سرکاری بھرتی کا نوٹیفیکیشن جلد ہی جاری کیا جائے گا ۔ آسامیوں کی فہرست اس طرح ہے ۔شm/b/
سب انسپکٹر ( سیول ) 148 ریزرو سب انسپکٹر ( اے آر ) 14
ریزرو سب انسپکٹر ( ٹی جی ایس پی ) 12 ریزرو سب انسپکٹر ( ایس اے آر سی پی ایل ) 3
اسسٹنٹ سب انسپکٹر ( ایف پی جی ) 23 پولیس کانسٹبل ( سیول ) 3697
پولیس کانسٹبل ( اے آر ) 1052 پولیس کانسٹبل ( ایس اے آر سی پی ایل ) 24