مخالف اسلام نظریات کو دور کرنے کی سعی

,

   

جماعت اسلامی ہند (جے ائی ایچ) نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ وہ اگلے چار سالوں میں مخالف اسلام نظریات کو دور کرنے کے لئے انفارمیشن سنٹرس کا قیام عمل میں لائی گئی اور سوشیل میڈیاکا استعمال کرتے ہوئے‘

اسلام کے خلاف پھیلائے جانے والے منفی پروپگنڈوں کا جواب دے گی اس کے علاوہ مسلم نوجوانوں کے لئے صنعت کے میدان میں ترقی اور آگے بڑھانے کے لئے ڈیولپمنٹ سنٹرس قائم کرے گی اس کے علاوہ دیگر فلاحی اقداما ت بھی اٹھائے جائیں گے۔

ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ ”مذکورہ جماعت اسلام کا فوکس ہندوستانی سماج پر ہے‘ ان کی منشاء صحت کے اساس پر اس کی تعمیر نو کی جائے۔

عالمی اقدار کی حفاظت کی جائے گی اور کشیدگی اور تصادم کے ماحول کو دور کرنے کے پہل بھی کی جائے گی“

۔ بیان میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ جے ائی ایچ کا مقصد اسلام کے ”حقیقی پیغام‘‘ کو پہنچانا اور”غلط فہمیوں“ کو دور کرنا ہے۔