مخالف سی اے اے احتجاج‘ ائی اینڈ بی نے ٹی وی چیانلوں کے لئے جاری کی اڈوائزری

,

   

نئی دہلی۔شہریت قانون کے خلاف احتجاج کے دوران دوسری مرتبہ مذکورہ انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ منسٹری نے اڈوئزری جاری کرتے ہوئے ٹی وی چیانلوں سے استفسار کیاہے کہ وہ کسی بھی ایسے مواد کو دیکھانے سے پرہیز کریں جس سے تشددکو ہوا ملے گی۔

خانگی ٹیلی ویثرن چیانلوں‘ ڈی ٹی ایچ اپریٹرس اور کیبل اپریٹرس کو جاری کردہ ایک اڈوئزری میں ائی اینڈ بی وزرات نے کہاکہ 11ڈسمبر کے روزجاری کردہ اڈوئزری کے حوالے سے یہ جاری کیاجارہا ہے کہ پروگرام کوڈ پر سختی سے عمل کیاجائے۔

منسٹری نے کہاکہ”ایسا دیکھا گیا ہے کہ کچھ ٹی وی چیانلوں نے اڈوئزری کے باوجود اس قسم کی نشریات عمل میں لائی ہیں جو پروگرام کوڈ کا حصہ نہیں ہیں“۔

مذکورہ اڈوئزری میں اعادہ کیاگیا ہے کہ ”ٹی وی چیانلوں کو ایسے مواد کی نشریات نہیں کرنی چاہئے جس کی وجہہ سے تشدد بھڑکے یا پھر وہ امن کی بحالی میں رکاوٹ بنے اور اس سے شر پسند عناصر کی حوصلہ افزائی ہوسکے“۔

اس میں ایسے پروگراموں کو بھی شامل کیاگیا ہے جو”کسی گروپ یا فرد کی تذلیل‘ تنقید یا اس کی شبہہ کو متاثر کرناہے‘جو ملک کی عوامی‘سماجی یا اخلاقی زندگی پر مشتمل ہے یا پھر اس سے ملک کی ہم آہنگی پر اثر پڑے گا“۔مذکورہ اڈوئزری میں سختی کے ساتھ تعمیل کا پابند کیاگیاہے