مخلوعہ جائیدادوں پر اساتذہ کی بھرتی ہوگی:گرجر

   

حصار: ہریانہ کے وزیر تعلیم کنورپال گرجر نے کہا ہے کہ جلد ہی اساتذہ کے مختلف زمروں کی ہزاروں خالی جائیدادوں پر بھرتی کی جائیگی۔چہارشنبہ کو بی جے پی کے ضلع دفتر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے مسٹر گرجر نے کہا کہ ریاستی حکومت نے تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے کئی فیصلے لیے ہیں۔ یہ ریاست کی پہلی حکومت ہے جس نے طلبہ میں ٹیبلٹ تقسیم کیے جس کی پورے ملک میں ستائش کی جارہی ہے ۔ آدم پور علاقے کے بالسمند میں جلد ہی ایک سرکاری کالج شروع ہونے والا ہے جس سے نہ صرف بالسمند گاؤں بلکہ آس پاس کے گاؤں کے سینکڑوں طلبہ مستفید ہوں گے ۔عام آدمی پارٹی پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اسکولوں کے بند ہونے کی افواہیں پھیلا کر عوام کو گمراہ کر رہی ہے ۔ حکومت نے کوئی اسکول بند نہیں کیا۔ اسکول بند کرانے کا الزام لگانے والے صرف جھوٹ کی سیاست کھیل کر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔