مدارس معاملے پر آسام کے وزیراعلی کے بیان پر اسد الدین اویسی نے سخت ردعمل کا کیا اظہار

   

آسام کے وزیراعلیٰ ہمانتا بسوا سرمانے ملک میں مکمل طورپر دینی مدارس کو بند کردیئے جانے کی وکالت کی ہے۔ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اویسی نے ٹویٹ کرتے ہوئے آسام کے وزیراعلیٰ کو نشانہ بنایا ہے۔اویسی نے لکھا ہیکہ جس وقت سنگھی انگریزوں کےایجنٹ کےطورپرکام کررہےتھے،اُس دور میں مدارس تحریک آزادی میں پیش پیش تھے۔اویسی نے لکھا کئی مدارس میں سائنس،ریاضی اورسماجی علوم کی تعلیم دی جاتی ہے اورشاکھاؤں کےبرعکس مدارس میں عزت نفس اورہمدردی سکھائی جاتی ہے۔اویسی نے آر ایس ایس کو نشانہ بناتے ہوئے لکھا ہیکہ ناخواندہ سنگھیوں کویہ بات سمجھ میں نہیں آئےگی۔اویسی نے پوچھا ہیکہ سماجی مصلح راجہ رام موہن رائےنےمدرسہ میں کیوں تعلیم حاصل کی۔