مدھیہ پردیش میں ایس پی امیدوار بی جے پی میں شامل

   

مورینا(مدھیہ پردیش): مدھیہ پردیش میں 28 اسمبلی نشستوں کیلئے 3 نومبر کو مقررہ ضمنی چناؤ سے قبل ضلع مورینا میں ایک نشست کیلئے نامزد سماج وادی پارٹی امیدوار نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ ایس پی نے بنسی لال جاتو کو امبھا اسمبلی نشست سے امیدوار بنایا تھا، تاہم آج صدر ضلع بی جے پی یوگیش پال گپتا نے کہا کہ بنسی لال نے گزشتہ شب مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر کی موجودگی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ انہوں نے بی جے پی کے امبھا امیدوار کملیش جاتو کی تائید کی ہے اور ان کیلئے مہم چلا رہے ہیں۔