مدھیہ پردیش میں کورونا کیسز میں اضافہ

   

بھوپال : مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کی وجہ سے ملک میں بڑھتے کیسوں کے درمیان ایک بار پھر کورونا کے معاملات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 19 نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔ان میں سے زیادہ تر معاملے بھوپال سے رپورٹ ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ بھوپال میں سب سے زیادہ 9 کیسز درج ہوئے ہیں۔