مدھیہ پردیش کے سابق وزیر کے ”ناچنے گانے والے“ پر طنزیہ ردعمل

,

   

ممبئی۔ اداکارہ کنگانا راناؤت نے جمعہ کی شام مدھیہ پردیش کے سابق وزیر سکھدیو پناسی کے راناؤت کے متعلق بدسلوکی والے ریمارکس جس میں انہیں ”ناچنے گانے والی“ کہاتھا پر اپنا ردعمل پیش کیاہے۔

قبل ازیں ائی اے این ایس کے پناسی کے متعلق ٹوئٹ پر مذکورہ اداکارہ نے اپنا سخت ردعمل پیش کیاہے۔ کنگانا نے لکھا کہ ”یہ بیوقوف جو بھی ہے وہ جانتا ہے کہ میں دپیکا‘ کیٹرینا اور عالیہ نہیں ہوں۔

میں واحد ہوں جس نے ائٹم نمبر کرنے سے انکار کیا‘ بڑے ہیرو(خان/کمار) کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا‘ جس کی وجہہ سے ساری بیلی ووڈیا گینگ مرد اور عورتوں پر مشتمل میرے خلاف ہوگئی ہے۔

میں راجپوت عورت ہوں میں کمر نہیں مٹکاتی میں ہڈیاں توڑتی ہوں“

ان کا یہ ٹوئٹ اس ٹوئٹ کا ردعمل تھا جس ائی اے این ایس نے کیاتھا”سابق منسٹر جو سابق کمال ناتھ حکومت مدھیہ پردیش میں تھے‘

سکھدیو پناسی نے بالی ووڈ اداکارہ کنگانا راناؤ کے خلاف بدسلوکی پر مشتمل تبصرہ کیاہے اور انہیں ’ناچنے گانے والی“ پکارا ہے