۔
35 موٹر سائیکلیں ، دو ٹریکٹرس اور 6 آٹوز ضبط
مدہول /28 جون ( سیاست ڈسٹر کٹ نیو ز ) مد ہول منڈل کے مچکل موضع میں پولیس کی جا نب سے کارڈن سر چ کیا گیا جس کے تحت مختلف موٹر گاڑیاں بغیر اسنادات کے تھے ان کو ضبط کیا گیا 35 موٹر سائیکل ،دو ٹرایکٹرس ،6 آٹوز کو ضبط کیا گیا اس موقع پر بات کر تے ہوئے ضلع ایس پی ششی دھر راجو نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ہیلمٹ دوران سفر استعمال کریں اور ساتھ ہی ڈرائیونگ لائنسس کے علاوہ مختلف گاڑیوں مکمل اسنادات بھی ساتھ رکھیں انہوں نے کہاکہ کوئی بھی ناگہانی صورتحال پیش آنے پر 100 پر فون کریں انہوں نے کہاکہ پولیس سماج میں بہتر طریقے سے خدمت انجام دے رہی ہے مختلف مواقعوں پر مختلف گرام پنچایتوں کے تحت کارڈن سرچ پر وگرام رکھتے ہوئے عوام میں شعور بیدار کیا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ اتفاقی حادثوں کے بعد مختلف اسنادات کی ضرورت پڑتی ہے اگر وہ نا ہو ں تو ڈرائیونگ کر نے والوں کا بھاری نقصان اور ساتھ ہی جیل بھی جا نا پڑتا ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں تا کہ تلنگانہ ترقی کی طرف گا مزن ہو سکے اس موقع پر بھینسہ ڈی ایس پی راجیش ، ضلع ایڈیشنل ایس پی دکشنا مورتی ، بھینسہ رول سی آئی ، مدہول ایس آئی پر بھا کر ریڈی و دیگر پولیس جوانوں کی کثیر تعداد موجود تھے اس موقع پر اشونی میساء جی سر پنج کی جا نب سے ضلع ایس پی ودیگر عہدیداروں کو شال اڑھا کر گلپوشی کی گئی ۔