Sunday , September 22 2019

مراقش میں موسلادھار بارش سے سیلاب ،17ہلاک

جاپان اور شمالی کوریا میں بھی سمندری طوفان
رباط۔9 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کم از کم 17افراد ہلاک ہوگئے جب کہ مراقش میں موسلادھار بارش کی وجہ سے سیلاب آگیا ۔ یہ واقعہ مملکت مراقش کے جنوب مغربی علاقہ میں پیش آیا ہے جس کا سرکاری عہدیداروں نے انکشاف کیا ۔ ٹوکیو سے موصولہ اطلاع کے بموجب ایک طاقتور سمندری طوفان ٹوکیو میں راتوں رات تباہی پھیلانے کی وجہ بن گیا ۔ طوفان کے ساتھ تیز رفتار ہوائیں بھی چل رہی تھیں جن کی وجہ سے پولیس کے بموجب کم از کم 2افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ملیں ۔ پیونگ یانگ سے موصولہ اطلاع کے بموجب شمالی کوریا میں سرکاری خبر رساں ادارہ نے پُرزور انداز میں کہاکہ طاقتور سمندری طوفان اور بجلی چمکنے سے شمالی کوریا میں تباہی پھیل گئی ۔ کارکن برقی ، نیٹ ورک کی تعمیر جدید میں مصروف دیکھے گئے ۔ کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں اور اُن افراد کی مکانوںک و دوبارہ تعمیر کرنے میں مدد فراہم کی جارہی ہے جن کی جائیدادیں طوفان کی وجہ سے تباہ ہوچکی ہیں ۔ ٹرین خدمات معطل کردی گئیں ۔

TOPPOPULARRECENT