حیدرآباد۔ مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہونے کی توقع کے ساتھ اپنی دونوں جوان بیٹیوں کا قتل کرنے والے جوڑے نے جیل میں غذا لینے سے انکار کردیا۔یہ دل دہلادینے وا لی اور سنسنی خیزواردات اے پی کے چتور ضلع کے مدن پلی میں دو دن پہلے پیش آئی تھی۔ ان لڑکیوں کے والدین جو کافی پوجاپاٹ کرتے تھے نے پوجا کے نام پر بیٹیوں کا قتل کیا تھاجس کے بعد اس جوڑے کو گرفتار کیاگیا۔انہیں فی الحال مدن پلی سب جیل میں رکھاگیا ہے تاہم جیل عہدیداروں کاکہنا ہے کہ اس جوڑے نے کل سے غذا لینے سے انکار کردیا۔ان کا طبی معائنہ کرنے والے ڈاکٹرس نے سفارش کی کہ ان کو فوری طورپر تروپتی کے رویا اسپتال منتقل کیا جائے ۔پولیس،ڈاکٹرس کے مشورہ پر اس جوڑے کو اسپتال منتقل کرنے کے بارے میں غور کررہی ہے جس کے لئے جج سے اجازت لی جارہی ہے ۔پولیس کی تحویل میں اس جوڑے نے عجیب وغریب حرکتیں شروع کردیں۔