مرکزی دفتروں سے 254 کروڑ روپے کا ردی ہٹائی گئی

   

37.19 لاکھ مربع فٹ جگہ خالی

نئی دہلی: مرکزی حکومت کے دفاتر میں گاندھی جینتی سے شروع کی گئی خصوصی صفائی مہم میں اب تک ڈھائی سو کروڑ روپے سے زیادہ کا کوڑا کرکٹ صاف کیا جا چکا ہے اور 37 لاکھ مربع فٹ سے زیادہ جگہ خالی ہوئی ہے ۔ یہ مہم 31 اکتوبر تک جاری رہے گی۔عملہ اور عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت کے ایک ریلیز کے مطابق تین ہفتوں کی مختصر مدت کے دوران اسکریپ کو ٹھکانے لگانے سے اب تک 254 کروڑ روپے سے زیادہ کی آمدنی ہوئی ہے ۔ اس کے ساتھ دفتروں میں 37.19 لاکھ مربع فٹ جگہ خالی ہوئی ہے جو کہ کوڑا کرکٹ سے گھرا ہوا تھا۔بیان کے مطابق مرکزی وزیر برائے عملہ اور عوامی شکایات ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس مہم کی پیش رفت کا جائزہ لیا ہے ۔ اس دوران تین ہفتوں میں اہم پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے ۔ صفائی مہم 68,363 مقامات پر کامیابی سے چلائی گئی۔عملہ وعوامی شکایات اور وزیر اعظم کے دفتر کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں صفائی مہم بھی ’سمپورن سرکار‘ اور ’سمپورن نیشن‘ کے نقطہ نظر کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
جس کی وجہ سے بالآخر ملک گیر ‘‘جن آندولن’’ کی شکل اختیار کر لی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس عرصے کے دوران 40 لاکھ فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور 3,05,268 عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا۔