حیدرآباد ۔ 14 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ ربیع الثانی 15 اکٹوبر بروز یکشنبہ 6 بجے شام بمقام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ حیدرآباد زیر نگرانی مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ معتمد صدر مجلس علماء دکن منعقد ہوگا ۔ معزز اراکین رویت ہلال کمیٹی سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے اور عامتہ المسلمین سے خواہش کی جاتی ہے جس کسی کو چاند نظر آئے وہ ان نمبرات 24603597 ، 9000033704 ، 9000008138 ، 9849879426 ، 9866112393 پر رویت کی صورت میں اطلاع دیں تاکہ شرعی شہادت کی تکمیل کے بعد اعلان کیا جاسکے ۔ رویت ہلال کمیٹی نے رویت کے سلسلہ میں معقول انتظامات کئے ہیں تاکہ حصول اطلاعات میں سہولت ہوں ۔