مرکزی وزیرکے ٹوئٹ کے بعد ایچ ایم نے روہنگیائی پناہ گزینو کومنتقل کرنے کی ہدایت سے کیا انکار

,

   

مذکورہ ایم ایچ اے نے یہ بھی کہاکہ روہنگیائی غیر قانونی غیرملکی ہیں جنھیں قانون کے مطابق ملک سے بدر کرنے تک تحویلی مراکز میں رکھا جائے گا


نئی دہلی۔ مذکورہ وزرات خارجی امور(ایم ایچ اے) نے چہارشنبہ کے روز یہ واضح کیاہے کہ اس نے روہنگیائی مسلمانوں کو دہلی میں ای ڈبلیوایس فلائٹس فراہم کرنے کی کوئی ہدایت نہیں دی ہے اور اروند کجریوال حکومت سے غیرقانونی غیرملکیوں کو ان کے موجودہ مقام پر برقراررکھنے کو یقینی بنانے کا استفسار کیاہے۔

مذکورہ ایم ایچ اے نے یہ بھی کہاکہ روہنگیائی غیر قانونی غیرملکی ہیں جنھیں قانون کے مطابق ملک سے بدر کرنے تک تحویلی مراکز میں رکھا جائے گااور مذکورہ دہلی حکومت کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان کے موجودہ رہائش کے مقام پر ایک تحویلی مرکز کے طور پر اعلان کریں۔

ایم ایچ اے کے ایک ترجمان نے کہاکہ ”میڈیا کے بعض گوشوں میں روہنگیائی غیرقانونی غیر ملکیوں کے متعلق نیوز رپورٹس کے احترام کے ساتھ یہ واضح کیاجارہا ہے کہ ایم ایچ نے نئی دہلی کے بکر والا میں غیرقانونی روہنگیائیوں کو ای ڈبلیو ایس فلائٹس فراہم کرنے کی ایسی کوئی ہدایت جاری نہیں کی ہے“۔

دہلی حکومت کے زیر تجویز مذکورہ اقدام جس میں روہنگیائی مسلمانوں کو نئی مقام پر منتقل کریں‘ مذکورہ ایم ایچ اے نے دہلی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ روہونگیائی غیر قانونی تارکین وھن کو اسی مقام پر برقرارکھیں کیونکہ پہلے ہی ان کے ملک سے بدر کرنے اکمعاملہ وزرات خارجی امور کے ذریعہ اٹھایاجاچکا ہے۔

مذکورہ ترجمان نے کہاکہ ”قانون کے مطابق ملک بدر کئے جانے تک غیرقانونی تارکین وطین کو تحویلی مراکز میں رکھا جارہا ہے۔ مذکورہ دہلی حکومت کوان کے موجودہ مقام کو تحویلی مرکز قرار نہیں دیاہے۔انہیں فوری طور پر ایسا کرنے کی ہدایت دی گئی ہے“۔