مرکز نے ایک درجن سے زیادہ آئی اے ایس افسران کی وزارتوں میں تبدیلی کی

   

نئی دہلی 22اگست (یواین آئی) مرکزی حکومت نے کئی وزارتوں کے ایک درجن سے زیادہ سینئر آئی اے ایس افسران کے محکموں میں ردوبدل کیا ہے ۔ کابینہ کی تقرری کمیٹی (اے سی سی) کی منظوری کے بعد وزارت عملہ، عوامی شکایات اور پنشن نے جمعہ کو اس کے لیے ایک حکم نامہ جاری کیا۔ الکا اپادھیائے کو اقلیتی امور کے قومی کمیشن میں سکریٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے ۔ اس سے پہلے وہ ماہی پروری کی وزارت کے محکمہ حیوانات اورڈیری میں سکریٹری تھیں۔ رجیت پنہانی کو صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے تحت فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا کا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کیا گیا ہے ۔ قبل ازیں وہ ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت کے سیکرٹری کے طور پر تعینات تھے ۔