مسجد الحرام میں دراز قد شخص سب کی توجہ کا مرکز

   

ریاض: مکہ مکرمہ میں دراز قد زائر سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔ دراز قامت شخص کی شناخت نہیں ہوسکی البتہ شکل وصورت سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ افریقی نژاد ہیں۔اندازہ لگایا جارہا ہیکہ ممکنہ طور پر وہ زائر دنیا کے طویل قامت افراد میں سے ایک ہو سکتے ہیں۔ میڈیا کے مطابق دراز قامت شخص کا قد اندازاً دو ڈھائی میٹر تک ہے جبکہ زائرین میں منفرد اور نمایاں ہونے کی وجہ سے بے شمار لوگوں نے طواف کرتے ہوئے ان کی تصویر کشی کی اور ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔