مسلمانوں کو ٹکٹ نہ دیا جائے کیونکہ وہ ہم پر بھروسہ نہیں کرتے : کرٹاٹک نائب وزیر اعلی کے ایس ایشورپا کا متنازعہ بیان

,

   

کوپل : لوک سبھا انتخابات کے دوران بی جے پی وزیر او ر کرناٹک کے نائب وزیر اعلی کے ایس ایشورپانے مسلمانو ں کے خلا ف متنازعہ بیان دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانو ں کو ٹکٹ نہیں دینا چاہے کیونکہ وہ ہم پر اعتماد نہیں کرتے ہیں ۔ ۷۰؍ سالہ بی جے پی وزیر متنازعہ وبے ہودہ بیانات دینے میں مشہور ہیں ۔ اس سے قبل انہوں نے سابق وزیراعلی کرناٹک سدارامیا کو پاگل قراردیا تھا ۔

میڈیا سے بات کرتے ہو ئے کے ایس ایشورپا نے کہا کہ ریاست میں کام کرنے کیلئے کانگریس کے پاس کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ کچھ دنو ں میں کانگریس سے بیس تا پچیس ایم ایل ایز پارٹی چھوڑ دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جب سے سدارامیا وزیر اعلی کے عہدہ سے ہٹے ہیں جب وہ پاگل ہوگئے ہیں ۔ انہو ں نے الزام لگایا کہ مسلمانوں ۲۲؍آر ایس ایس اور بی جے پی کارکنو ں کا قتل کیا تھا ۔