مسلمانوں کیلئے 5 ایکر اراضی کا الاٹمنٹ 67 ایکرکے اندرون ہو : اقبال انصاری

   

ایودھیا ۔ 11 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) بابری مسجد ۔ رام جنم بھومی تنازعہ میں سپریم کورٹ فیصلے کے تحت مسجدکی تعمیر کیلئے الاٹ کی جانے والی 5 ایکر اراضی ایودھیا میں 67 ایکر مقبوضہ اراضی کے اندرون ہونا چاہئے ، اس کیس کے اصل مدعی اقبال انصاری نے دیگر کئی مقامی مسلم قائدین کے ساتھ یہ مطالبہ کیا ہے ۔ مرکزی حکومت نے متنازعہ مقام کے بشمول یہ اراضی 1991 ء میں اپنے قبضہ میں لے لی تھی ۔ انصاری نے کہاکہ اگر وہ ہمیں زمین دینا چاہتے ہیں تو اُنھیں ہماری سہولت کے مطابق اور 67 ایکر کے اندرون ہی دینا چاہئے ۔ اُسی صورت میں ہم زمین لیں گے ورنہ پیشکش ٹھکرا دیں گے ۔ کیونکہ مقامی لوگ کہتے ہیں کہ 14 کوس دور چلے جاؤ اور وہاں مسجد تعمیر کرو ۔