مشتبہ گاؤ اسمگلر پر راجستھان میں ہجومی تشدد

   

جئے پور ۔ 23 ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) ایک مبینہ گائے اسمگلر کی راجستھان کے ضلع الوار کے شاہجہاں پور علاقہ میں ہجوم نے شدید پٹائی کردی ۔ پولیس نے آج بتایا کہ بعض افراد کو دو جیپ گاڑیوں میں گایوں کو اسمگل کرنے کی کسی نے اطلاع دی جس پر وہ فوری وہاں پہنچ گئے ۔ ایک جیپ کسی طرح وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوگئی جبکہ دیگر میں مفید خان پایا گیا جس پر مشتبہ اسمگلر ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے ہجوم نے حملہ کردیا ۔ بتایا گیاکہ مفید کا گائے اسمگل کرنے کا مجرمانہ ریکارڈ ہے ۔ اُسے شاہجہاں پور کے دواخانہ میں شریک کرایا گیا ہے ۔