مشرقی لداخ میں چین کے 2درجن جنگی جہاز تعینات

   

نئی دہلی: امریکی فوجی افسر جنرل چارلس اے فلن نے حال ہی میں کہا تھا کہ چین کی جانب سے جاری سرگرمیوں کی سطح تشویشناک ہے۔ انہوں نے ویسٹرن تھیٹر کمانڈ میں چین کی طرف سے تعمیر کیے جانے والے کچھ انفراسٹرکچر کو بھی خطرناک قرار دیا تھا۔مشرقی لداخ میں چین مسلسل اپنی طاقت بڑھا رہا ہے۔ ڈریگن نے مشرقی لداخ سیکٹر کے قریب اپنے ہوٹن ایئر بیس پر دو درجن سے زیادہ جنگی جہاز تعینات کیے ہیں۔ یہ اطلاع ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے جب 2 روز قبل ایک اعلیٰ امریکی فوجی اہلکار نے مشرقی لداخ کے علاقے میں چین کی بڑھتی ہوئی فوجی تشکیل کو تشویشناک اور آنکھیں کھول دینے والا قرار دیا تھا۔حکومتی ذرائع کے مطابق چینی فضائیہ نے ہوتان ایئر بیس پر 25 جنگی جہاز تعینات کیے ہیں۔ ان میں J۔11 اور J۔20 لڑاکا طیارے بھی شامل ہیں۔