نیویارک : معروف ہالی ووڈ ایکشن فلم ’’جان وِک‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والا ہوٹل کانٹینینٹل میں مینیجر کا کردار ادا کرنے والے لانس ریڈک چل بسے ۔لانس ریڈک شاندار ایکشن مووی ’جان وک‘ ایکشن تھرلر مووی فرنچائز میں شارون کے کردار سے کافی پذیرائی حاصل ہوئی تھی، ان کی 60 سال کی عمر میں موت ہوئی۔ان کے سیکریٹری نے بتایا کہ وہ جمعہ کے روز لاس اینجلس میں واقع اپنے گھر میں قدرتی وجوہات کی بنا پر اچانک فوت ہو گئے۔واضح رہے کہ لانس ریڈک اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک موسیقار بھی تھے۔