پیرس : فرانس میں پنشن قانون کے خلاف جمعرات کو ملک گیر مظاہرے ہوئے، اس احتجاج کے دوران مظاہرن نے پیرس میں میکرون کے پسندیدہ ریسٹورنٹ پر دھاوا بول دیا۔ مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ دوسری طرف مظاہروں کے باوجود فرانسیسی صدر نے پنشن قانون سے متعلق بل پاس کرنے کا اعلان کردیا ہے۔مظاہرین کے دھاوے کے بعد ریستورنٹ “لا روٹونڈے” کی ایک چھتری میں تھوڑی دیر کے لیے آگ لگ گئی۔ مظاہرین نے پولیس پر بوتلیں اور پینٹ پھینکے۔ واضح رہے یہ ریسٹورنٹ فرانس میں میکرون کے لیے ایک عشائیہ کی میزبانی کے لیے مشہور ہے۔