نئی دہلی: حکومت نے جمعرات کو اعلان کیا کہ معذور اور نقل و حرکت سے قاصر افراد کو ان کے گھروں میں کووڈ 19 کے خلاف ویکسین دی جائے گی۔وزارت صحت کے عہدیداروں نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملک میں کووڈ 19 کی دوسری لہر ابھی بھی جاری ہے، حالانکہ روزانہ نئے معاملات کم ہو رہے ہیں، صرف کیرالا واحد ریاست ہے جہاں زیر علاج مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہے۔عہدیداروں نے بتایا کہ اس وقت ملک کے 33 اضلاع میں انفیکشن کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ہے جبکہ 23اضلاع میں انفیکشن کی شرح 5 سے 10 فیصد کے درمیان ہے۔ویکسینیشن مہم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ملک کی تقریبا 66 فیصد آبادی کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک دی گئی ہے اور 23 فیصد آبادی کو مکمل ویکسین دی گئی ہے۔