ملک بھر میں سی اے اے‘ این آرسی او راین پی آر کے خلاف منفرد انداز کے احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں۔
اور ان مظاہروں کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں تمام عمر کے لوگ حصہ بنے ہیں اور بالخصوص عورتیں اور معصوم بچوں کا جذبہ احتجاج کی ہر گوشہ سے ستائش ہورہی ہے۔
ایسا ہی ایک معصوم بچے کے ترانے پر مشتمل ویڈیو ان دونوں سوشیل میڈیاپر تیزی کے ساتھ وائرل ہورہا ہے جس میں اپنی معصوم آواز میں یہ بچہ وزیراعظم نریندر مودی حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر اپنی تشویش ظاہر کررہا ہے۔
ویڈیو ضرور دیکھیں