معیشت بہتر ہے، لوگ شادیاں کررہے ہیں!

   

ایرپورٹس اور ٹرینیں کھچا کھچ بھرے ہیں: مملکتی وزیر ریلوے
نئی دہلی 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر سریش انگڈی نے معاشی صورتحال کے بارے میں اپوزیشن کی تنقیدوں کو مسترد کردیا اور دعویٰ کیاکہ ایرپورٹس اور ٹرینیں عوام سے کھچا کھچ بھرے پڑے ہیں۔ جابجا لوگوں کی شادیاں ہورہی ہیں جس سے اشارے ملتے ہیں کہ ملک کی معیشت بہترین ہے۔ مملکتی وزیر ریلوے نے مزید کہاکہ ہر تین سال میں ایک مرتبہ معیشت میں سست روی پیدا ہوتی ہے اور اس میں بہت جلد بہتری پیدا ہوجاتی ہے۔ لیکن چند افراد محض وزیراعظم نریندر مودی کا امیج متاثر کرنے کی کوشش کے طور پر یہ الزامات عائد کررہے ہیں۔