کلکتہ۔ مذکورہ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین (اے ائی ایم ائی ایم) مغربی بنگال کے کارگذار صدر شیخ عبدالکلام اور اے ائی ایم ائی ایم کے دیگر ممبرس نے ہفتہ کے روز ترنمول کانگریس(ٹی ایم سی) میں ایسے وقت میں شمولیت اختیا ر کرلی جب ریاست میں اسمبلی الیکشن منعقد ہونے والے ہیں۔
ریاستی وزیر چندریماں بھٹاچاریہ کی موجودگی میں مذکورہ قائدین نے ٹی ایم سی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھٹاچاریہ نے کہاکہ ”مذکورہ دو ایم جس میں ایک (وزیر اعظم نریندر مودی) کو کسانوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے وہیں دوسرا ’ایم‘ (ممتابنرجی) کسانوں کے لئے انتھک محنت کررہی ہیں“
انہوں نے مغربی بنگال حکومت کی جانب سے کسانوں کی فلاح وبہبود کے لئے کئے جانے والے کاموں کا حوالہ دیا وہیں مرکز کو جھوٹے وعدے کرنے کا مورد الزام ٹہرایاہے۔
بی جے پی صدر جے پی نڈا جنھوں نے پورابا باردھامان میں روڈ شو کیاتھا پر فقرہ کستے ہوئے انہوں نے کہاکہ”وہ (بی جے پی لیڈران) ریاست کے مختلف مقاما ت پر گھوم رہے ہیں مگر ان کے پاس قومی راجدھانی میں احتجاج کررہے کسانوں سے ملاقات کے لئے وقت نہیں ہے۔
دوسری جانب ٹی ایم سی ایم پیز دہلی جارہے ہیں اور احتجاج کررہے کسانوں سے ملاقات کررہے ہیں۔ چیف منسٹر ممتا بنرجی نے ان سے فون پر بات بھی کی ہے“۔