ملائم سنگھ یادو کی اہلیہ کا دیہانت

   

نئی دہلی ۔ سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سرپرست اور سابق مرکزی وزیر ملائم سنگھ یادو کی اہلیہ سادھنا یادو کا ہفتہ کو گروگرام کے میڈانتا اسپتال میں دیہانت ہوگیا۔ یہ اطلاع پارٹی کے آفیشل ٹویٹر پر دی گئی ہے ۔ پارٹی کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل میں کہا گیا ہے کہ سماج وادی پارٹی کے سرپرست محترم ملائم سنگھ یادو کی اہلیہ سادھنا یادو کی موت پر بہت افسوسناک، دلی خراج عقیدت۔ محترمہ یادو کی صحت تقریباً ایک ہفتہ سے بہت خراب تھی اور انہیں میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ سابق وزیر اعلی یادو کے ساتھ محترمہ یادو کی یہ دوسری شادی تھی۔ ان کی پہلی شادی چندر پرکاش گپتا کے ساتھ ہوئی تھی اور 1990 میں ان کی طلاق ہو گئی۔ یادو نے اپنی پہلی بیوی مالتی دیوی کی موت کے بعد مئی 2003 میں محترمہ سادھنا یادو سے شادی کی تھی۔