ملاپورم۔ہادیہ جس نے ایک مسلم نوجوان سے شادی اور مشرف با اسلام ہوکر ایک تنازعہ کھڑا کردیاتھانے کیرالا کے ملاپوروم میں واقع اوتھوکونگل میں ہیوپتھی ڈاکٹر کے طو رپر ایک خانگی کلینک شروع کرلیاہے۔
مذکورہ کلینک کی جمعہ کے روز اوتھوکونگل گرام پنچایت کے صدر کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا اورتقریب میں مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیتوں نے حصہ لیا۔ ہادیہ نے ہیومیوپتھی میڈیسن کی اپنی تعلیم فبروری2019میں مکمل کرلی تھی۔
ہادیہ کے شوہر شیفان جہاں نے ہادیہ کے کلینک کی تصویر فیس بک پر پوسٹ کرتے ہوئے انگریزی میں اس کا کیپشن تحریر کیاتھا”اسکاتذکرہ سنہری الفاظ میں ہوناچاہئے‘ انہوں نے ایک کلینک کی شروعات کی ہے“۔
درایں اثناء‘جن رجوع ہوئے تو ہادیہ کوئی بات کرنے کے لئے تیار نہیں تھی۔
ہادیہ اسوقت تنازعہ کامرکز بنی ہوئی تھیں جب انہوں نے مذہب اسلام قبول کرنے کے بعدایک مسلمان سے شادی کرلی تھی۔
ان کے والد اشوکن 2016میں کیرالا ہائی کورٹ سے رجوع ہوکر الزامات لگایاتھا کہ ان کی زبردستی اور شدت پسندی کے ساتھ شادی کرائی گئی ہے۔
انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیاتھا کہ ہادیہ کو غیرقانونی طریقے سے اس کی مرضی کے خلاف زیر تحویل رکھا گیاہے۔
ابتدا ء عدالت نے ان الزامات کومسترد کردیاتھا۔مگر24مئی2017کو ہائیکورٹ ہادیہ کو اشوکن کے حوالے کرتے ہوئے ان کی شادی کو ہی نامنظور کردیاتھا