ملزم مرتضیٰ عباسی کی آج گورکھپور عدالت میں پیشی

   

لکھنو: یوپی اے ٹی ایس گورکھ ناتھ مندر حملے کے ملزم احمد مرتضیٰ عباسی کو پیر کو گورکھپور کی عدالت میں پیش کرے گی۔ درحقیقت حملے کے ملزم کا سات روزہ ریمانڈ 11 اپریل کو ختم ہو رہا ہے۔ اس وجہ سے اے ٹی ایس مرتضیٰ کی تحویل میں توسیع کے لیے عدالت میں درخواست دے گی،تاہم احمد مرتضیٰ عباسی سے اب تک کی پوچھ گچھ میں سامنے آنے والے حقائق کی تحقیقات کے لیے یوپی اے ٹی ایس حراستی ریمانڈ میں توسیع کرے گی۔اب تک موصول اطلاعات کے مطابق 2 اپریل کو مرتضیٰ کی تمام آن لائن سرگرمیاں اچانک ٹھپ ہوگئیں اور اس کے بعد اسی دن بینک ملازم ظاہر کرتے ہوئے دو افراد مرتضیٰ کے گھر پہنچے اور ان کا حال دریافت کیا۔خود کو بینک ملازم ظاہر کرتے ہوئے مرتضیٰ نے 25 لاکھ روپے قرض کی بات کہی ہے، تاہم جب مرتضیٰ کے گھر والوں نے اس کی شناختی کارڈ اور بینک کے قرض کی تفصیلات مانگی تو دونوں وہاں سے چلے گئے تھے۔ اس کے بعد مرتضیٰ کو شک ہوا کہ ایجنسیاں اس پر نظر رکھے ہوئے ہیں، لہٰذا 2 اپریل کی صبح وہ نیپال روانہ ہوگیا،تاہم اگلے ہی دن وہ پھر گورکھپور آ گیا۔عباسی نہ صرف یو ٹیوب پر مبینہ جہاد سے متعلق ویڈیوز دیکھتا تھا بلکہ جہادی نظریات سے متعلق ویب سائٹس سرچ کرتا تھا۔