ملزم نے اپنے جرم کا ماں سے تذکرہ کیا تھا

,

   

حیدرآباد ۔ یکم ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) حیوانات کی خاتون ڈاکٹر پرینکا ریڈی کی اجتماعی عصمت ریزی اور قتل کے ایک 25 سالہ ملزم نے اپنی ماں سے اس واقعہ کا تذکرہ کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم محمد پاشاہ کی ماں نے کہا کہ ’’میرا بیٹا محمد پاشاہ نے 29 نومبر کو رات ایک بجے گھر آیا وہ پریشان اور خوف زدہ نظر آرہا تھا اور ہم سے کہہ رہا تھا کہ کسی کو ہلاک کیا ہے‘‘۔ اس عورت نے مزید کہا کہ پاشاہ جو ایک 25 سالہ لاری ڈرائیور ہے، کہا تھا کہ اس نے ایک حادثہ میں کسی خاتون کو ہلاک کیا ہے۔