ملعون یتی نرسنگھانند کو حراست میں لے لیا گیا

,

   

اترپردیش : شان رسالتؐ میں گستاخی کرنے والے ملعون یتی نرسنگھانند کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ملعون کے قریبی ساتھی نے ہفتہ کو اس بات کی تصدیق کی۔ اترپردیش کی غازی آباد پولیس نے اس معاملہ پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے، نرسمہانند کی گستاخانہ حرکت کے بعد جمعہ کی رات اس مندر کے باہر ہجوم جمع ہو گیا تھا جہاں کا وہ چیف پجاری بتایا گیا ہے،جس کے بعد نرسمہانند کے قریبی ساتھی ادیتہ تیاگی کی بھی سیکورٹی بڑھا دی گئی۔ یتی نرسمہانند سرسوتی فاؤنڈیشن کے جنرل سکریٹری نے بتایا کہ 29 ستمبر کو غازی آباد کے ہندی بھون میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ملعون نے پیغمبر اسلام صلعم کی شان میں گستاخی کی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کے لیے داسنا مندر کے باہر بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ داسنا پولیس اسٹیشن کے انچارج سب انسپکٹر بھانو کی شکایت پر ویو سٹی پولیس اسٹیشن میں مندر کے باہر احتجاج کے سلسلے میں 150 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پولیس نے انڈین سول سیکیورٹی کوڈ (BNSS) کی دفعہ 163 کے تحت امتناعی احکامات جاری کیے ہیں جس میں ضلع میں پانچ یا اس سے زیادہ لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی ہے۔