نئی دہلی : برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کے احترام میں ملک میں اتوار کو سرکاری سوگ منایا جائے گا اور اس دن قومی پرچم سرنگوں رہے گا ۔ مرکزی وزارت داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کا جمعرات کو انتقال ہوگیا ہے ۔ اس لیے حکومت نے ان کے احترام میں ملک بھر میں کل 11 ستمبر کو ایک روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے ۔ اتوار کو ملک بھر کی تمام عمارتوں پر قومی پرچم نصف سرنگوں رہے گا اور اس دن کوئی سرکاری تفریحی پروگرام منعقد نہیں کیا جائے گا ۔۔