ریاض۔ سعودی عربیہ کی داخلی وزرات نے اعلان کیاہے کہ کرونا وائرس کی وجہہ سے مملکت کے تمام شہروں میں نافذ تحدیدات کو اتوار کی صبح سے برخواست کردیاجائے گا۔ مذکورہ ”راحت“ کا فیصلہ21جون سے لاگو کیاجائے گا‘ جس میں معاشی اور تجارتی سرگرمیو ں کی بحالی بھی شامل رہے گی‘ سعودی پریس ایجنسی نے اس بات کی جانکاری دی ہے۔
بین الاقوامی اور عمرہ پروازوں کی منسوخی برقرار رہے گی
تاہم تمام بین الاقوامی پروازوں اورعمرہ زائرین پر اگلے نوٹس کی اجرائی تک منسوخی برقرار رہے گی‘ منسٹری نے مزید کہاکہ سرحدی اور ساحلی سرحدوں کو بھی بند رکھا جائے گا‘ ہفتہ کے روز زنہو ا نیوز ایجنسی نے یہ جانکاری دی ہے۔
کرونا وائرس کو روکنے کے لئے اٹھائے جانے والے احتیاطی اقدامات کی اہم پر عمل کا مذکورہ منسٹری نے زوردیا ہے‘ اور بتایا کہ 50سے زائد لوگوں کے اجتماع پر پابندی عائد کی گئی ہے
سعودی عربیہ میں کرونا وائرس کے معاملات
دریں اثناء مذکورہ وزرات صحت نے ہفتہ کے روز اعلان کیاکہ سعودی عرب میں 3941کرونا وائرس کے نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی جملہ تعداد 154,233تک پہنچ گئی ہے۔
مملکت میں کویڈ19سے ہونے والے مزید 46اموات کے بعد مرنے والوں کی تعداد 1230تک پہنچ گئی ہے۔ صحت یاب ہونے والے نلے3153معاملات کے بحال ہونے والوں کی جملہ تعداد98917ہوگئی ہے