ملک پیٹ میں سڑک حادثہ ، نئی نویلی دلہن ہلاک

   

حیدرآباد ۔ 10 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : ملک پیٹ کے علاقہ میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں ایک نئی نویلی دلہن ہلاک ہوگئی ۔ چادر گھاٹ پولیس کے مطابق 25 سالہ لاوینا جو ایل بی نگر علاقہ کے ساکن سریکانت کی بیوی تھی ان کی شادی 41 دن قبل ہوئی تھی اور کل دونوں میاں بیوی موٹر سائیکل پر جارہے تھے ایل بی نگر سے چادر گھاٹ کی جانب ملک پیٹ کے علاقہ میں موٹر سائیکل بے قابو ہوگئی اور دونوں میاں بیوی موٹر سائیکل سے گر پڑے ۔ اس دوران لاوینا آر ٹی سی بس کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی ۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آر ٹی سی بس ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ لاوینا اور سریکانت کی 30 اگست کو شادی ہوئی تھی ۔چادر گھاٹ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔ ع a/b