ملک کے عام انتخابات اور ملت اسلامیہ ہندیہ کے عظیم رہنما حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب کا ایک اہم پیغام ۔ویڈیو دیکھیں۔

,

   

 

ملک کے عام انتخابات کو مد نظر رکھتے ہوئے مولانا سید محمد ارشد مدنی کا ایسا ویڈیو وائرل کیا جا رہا ہے جس میں مولانا ہندو مسلم اتحاد پر اور اپسی بھائی چارگی پر زور دے رہے ہیں ،مولانا کا کہناہے کہ آپ ہندوستان کے جس علاقہ میں بھی رہو اپسی بھائی چارگی کے ساتھ رہنا پڑے گا اور یہ ملک اپسی بھائی چارگی سے ہی چلے گا ، اگر بی جے پی اکیلی اپنی پارٹیوں سے ملے بغیر اقتدار میں آتی ہے تو وہ سب سے پہیلے مسلمانوں سے اسکے ووٹ کا حق چھین لے گی اور اس ملک کے آئین سے صاف طور پر چھیڑ چھاڑ کر ے گی ۔
مولانا ملت اسلامیہ ہندیہ کے عظیم رہنما ہے اپنی ضعیفی کے باوجود سارے ملک میں اتحاد کے پیغام کے اور امن و بھائی چارگی کے پیغام کے لئے مستقل دورے پر رہتے ہیں ، مولانا بے قصو رمسلم نوجوانوں کو جیلوں کے سلاخوں سے نکالنے کی انکی یہ کامیاب کوششیں ناقابل فراموش ہے اور مولانا انسانیت کی بنیاد پر ہر مذہب والوں کے لئے اپنی مخلصانہ خدمات انجام دیتے ہیں ۔چاہے فسادات سے متاثرین کو گھر دلانا ہو یا مختلف مذہبی رہنماؤوں سے مل کر ملک کے مختلف گوشوں میں جلسے و جلوس قائم کرنا ہو اس طرح کی بہت ساری خدمات سے اس ملک کی عوام انکو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ ویڈیو دیکھیں ۔
(سیاست نیوز)

YouTube video