ممبئی: پچھلے تین چار دنوں سے ممبئی میں زبردست بارش ہورہی ہے۔ عام زندگی متاثر ہوگئی۔ بعض اسکولس کو تعطیل کا اعلان کردیاگیا ہے۔ 54فلائٹس کو قریبی ایئر پورٹس روانہ کردیاگیا ہے جبکہ 52فلائٹس کو تیز بارش کی باعث منسوخ کردیا گیا ہے۔ ممبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ لمٹیڈ کے ترجمان نے بتایا کہ ایئر پورٹ کامرکزی رن وے کو جز وقتی طورپر بند کردیا گیا ہے جبکہ دوسرا متبادل رن وے کا استعمال کیا جارہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ ممبئی بارش مزید جاری رہے گی۔ پانچ ٹرینوں کو جزو قتی طور پر روک دیا گیا ہے۔ محکمہ ریلوے نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مسافرین کی سہولت کیلئے بسوں کی تعداد میں اضافہ کریں۔ کئی مکانات میں پانی گھسنے کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
مہارشٹرا حکومت نے آج بارش کے پیش نظر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ممبئی بلدیہ عہدیداروں کو 45شکایتیں موصول ہوئیں جن میں کہاگیا ہے کہ ممبئی، تھانہ، کلوا او ردیگر شہرو ں میں سڑکوں پر بہت سارا پانی جمع ہوگیا ہے۔ بارش کی وجہ سڑک حادثات میں 21آدمی مرنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جبکہ ملاڈ میں دیوار منہدم ہونے سے 18 لوگ مرنے کا اطلاع ہے۔