ممبئی میں اپوزیشن کی میٹنگ پر تمام کی نظریں۔ ایجنڈہ میں اتحادی لوگو‘ سیٹوں کی تقسیم

,

   

بہار چیف منسٹر نتیش کمار نے کہاکہ اپوزیشن انڈیا بلاک کے مجوزہ اجلاس میں کچھ او رسیاسی پارٹیاں کی شمولیت متوقع ہے۔
نئی دہلی۔لوک سبھا2024کے انتخابات ک دوڑ میں اب جبکہ تیزی آرہی ہے‘ ممبئی میں اپوزیشن بلاک انڈیاکے مجوزہ اجلاس پر سب کی نظریں لگی ہوئی ہیں جہاں پر اتحادی لوگوں اور سیٹوں کی تقسیم کے بشمول حکمت عملی پر بھی پردہ اٹھائے جانے کی توقع کی جارہی ہے۔

ممبئی میں کچھ اورعلاقائی تنظیموں کے ساتھ 26پارٹیوں کے اپوزیشن اتحاد میں توسیع کے بارے میں بھی بات ہورہی ہے کیونکہ اپوزیشن کی صفوں کے سرکردہ رہنما31اگست کو مہارشٹرا کی درالحکومت میں ہونے والے دو روزہ کانکلیو کے لئے جمع ہورہے ہیں جہاں پر بی جے پی شیو سینا اتحادی حکومت اقتدار میں ہے۔

انڈیا بلاک کی پہلی میٹنگ جون میں پٹنہ میں ہوئی تھی‘ دوسری میٹنگ جولائی میں بنگلورو میں منعقد ہوئی۔ بنگلورو اجلاس میں اس بلاک کا نام انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس(ائی این ڈی ائی ایے) کوقطعیت دی گئی تھی۔

ممبئی اجلاس سے قبل بہار چیف منسٹر نتیش کمار نے کہاکہ اپوزیشن انڈیا بلاک کے مجوزہ اجلاس میں کچھ او رسیاسی پارٹیاں کی شمولیت متوقع ہے۔

تاہم مذکورہ جے ڈی یو لیڈر جس نے بی جے پی کے خلاف مختلف سیاسی جماعتوں کو ایک ساتھ لانے کاکام کیاہے‘ ان محاذ میں شامل ہونے والی متوقع سیاسی جماعتوں کے نام نہیں بتائے مگر کہاکہ اس اجلاس میں سیٹوں کی تقسیم اور انتخابات سے متعلق حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔

پٹنہ میں رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے کمار نے کہاکہ ”ممبئی میں مجوزہ اجلاس کے دوران اگلے سال ہونے والے عام انتخابات کے لئے انڈیا بلاک کی حکمت عملی پر ہم تبادلہ خیال کریں گے۔

سیٹوں کی تقسیم اور متعدد دیگر حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔کچھ او رسیاسی جماعتیں اتحاد میں شامل ہوں گی“۔ انہوں نے کہاکہ ”لوک سبھا2024انتخابات سے قبل زیادہ سے زیادہ سیاسی پارٹیوں کو متحد کرنے کی ہماری خواہش ہے۔

اس سمت پر میں کام کررہاہوں۔ اپنی ذات سے مجھے کوئی غرض نہیں ہے“۔ شیوسینا (ادھو ٹھاکرے دھڑا) لیڈر سنجے راؤت نے پچھلے ہفتہ کہاتھا کہ امکان ہے کہ نئی سیاسی جماعتیں بالخصوص شمام مشرقی ہندوستان سے مجوزہ دو روزہ اجلاس میں شامل ہونے کی توقع ہے۔

راجیہ سبھا ایم پی راؤت نے کہاتھا کہ ممبئی کے مضافات میں ایک عالیشان ہوٹل گرانڈ حیات میں بلاک کی تیسری میٹنگ میں انڈیا اتحاد کے قائدین بشمول کانگریس صدر ملکاراجن کھڑگی‘ اور ایم پیز سونیاگاندھی‘ راہول گاندھی شرکت کریں گے۔

پچھلے ماہ کرناٹک میں ہونے والے کانکلیو میں کانگریس صدر ملکاراجن کھڑگی نے کہاتھا کہ 2024انتخابات میں ہم متحد ہوکر مقابلہ کریں گے او رکامیابی حاصل کریں گے۔ کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے کہاتھا کہ ان کی لڑائی بی جے پی کی ائیڈیالوجی کے خلاف ہے۔