ممبئی :مہاراشٹرا کے ممبئی شہرکے چیمبور علاقے میں چہارشنبہ کی صبح ایک گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے پانچ مکانات منہدم ہو گئے ،جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہو گئے جن کی حالت مستحکم ہے تاہم 11 ،افرادکو بچا لیا گیا۔ گولف کلب کے علاقے کے قریب اولڈ بیرک میں صبح 8 بجے کے قریب دھماکہ ہوا جس سے چار سے پانچ منزلہ مکانات گر گئے ۔ موقع سے ملنے والے مناظر کئی میں تباہ شدہ مکانات کو منہدم سیڑھیوں اور بالکونیوں کے کچھ حصے ہوا میں لٹکتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ مقامی شہریوں نے بتایا کہ گیس سلنڈر کا دھماکہ ہوا جس سے ڈھانچہ گر گیا۔زخمیوں کو نجی گاڑیوں میں سرکاری شتابدی اسپتال لے جایا گیا۔