ممبئی: ملک میں قلت آب کا مسئلہ میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔ لوگ پانی کیلئے ایک دوسرے کی جا ن لینے سے بھی پیچھے نہیں ہٹ رہے ہیں۔ ممبئی میں دیور نے پانی کے مسئلہ پر بھابھی کی جان لے لی۔
متوفیہ کے شوہر نے پولیس کوبتایا کہ عوامی پانی ٹینک پر پانی کے مسئلہ پر جھگڑا ہوا۔ بعد ازاں میرے بھائی نے میری بیوی پر تیز دھار چاقو سے حملہ کردیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا اور اس کے خلاف تعزیرات دفعہ 302,37اور 135کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔