ممبئی کو بم سے اڑانے کی دھمکی، سکیورٹی میں اضافہ

   

ممبئی 10 جون (یو این آئی ) مہاراشٹراا کے ایک ہوٹل ملازم نے مبینہ طور پر اپنے سابق مالک کو گولی مارنے اور ممبئی میں بم دھماکہ کرنے کی دھمکی دی جس سے سیکورٹی ایجنسیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ہوٹل کے مالک سندیپ گاڈے نے پونے پولیس کنٹرول روم کو اطلاع دی جس نے ممبئی پولیس کو الرٹ کر دیا۔ یہ واقعہ سنگھ کے نوکری چھوڑنے اور بغیر اطلاع کے غائب ہونے کے دو دن بعد پیش آیا۔ممبئی پولیس کو پونے سٹی پولیس کنٹرول روم سے اس کی اطلاع دی گئی۔ پچھلے ایک سال میں، ممبئی پولیس کو کم از کم سو سے زیادہ پیغامات یا فون کالز موصول ہوئی ہیں جن میں دھمکیاں اور غلط معلومات دی گئی ہیں۔افسر نے کہا کہ ایسے معاملات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور تمام معاملات کی تفتیش کی جاتی ہے ۔ تاہم دھمکی یا پیغام بھیجنے والے کو بھی گرفتار کر لیا جاتا ہے ۔ ایسے کیسز کیلئے کوئی خاص قانون نہیں ہے جس کے نتیجے میں ایسے کیسز میں ملزمان کو جلد ضمانت مل جاتی ہے ۔