مذکورہ ہوم منسٹر نے ضلع کے گادانچلی گاؤں جہاں پر 16اپریل کے روز ہجوم نے تین لو گ جس میں دو سادھو شامل تھے بچوں چوری کے شبہ میں اس قدر پیٹاتھا کہ ان کی موت ہوگئی‘ کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے بات کررہے تھے۔
ممبئی۔ ممبئی کی ارتھر روڈ جیل میں کم سے کم72قیدیوں کو جانچ میں کرونا وائرس مثبت پایاگیاہے جس کو علیحدہ طور پر قرنطین میں رکھا گیا ہے‘ مہارشٹرا کے ہوم منسٹر انل دیشمکھ نے جمعرات کے روز یہ بات بتائی ہے۔
قبل ازیں مذکورہ ریاستی حکومت نے اٹھ قیدیوں بشمول ارتھر روڈ کے قیدی اس میں شامل ہیں انہیں الگ تھلگ رکھا گیا ہے او ریہ احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ مذکورہ قیدیوں سے کوئی نہ ملیں اور جیل عملے کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران جیل چھوڑ کر کہیں نہ جائیں۔
دیشمکھ نے رپورٹرس کو بتایا کہ مگر ان احتیاطی اقدامات کے باوجود کرونا وائرس کی زد میں آنے والے باورچی سے رابطے میں آنے کے بعد جیل کے 72قیدی بھی کرونا وائرس کی وباء کاشکار ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ”ممبئی مجالس مقامی کی مدد سے ان قیدیوں کو قرنطین میں رکھا جائے گا“۔