ممتا بنرجی کو لندن دورہ کی اجازت مل گئی

   

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو مرکزی حکومت نے لندن جانے کی اجازت دے دی ہے ۔ ممتا سات روزہ دورے پر دبئی کے راستے لندن جانے والی ہیں۔ وہ 22 مارچ کو روانہ ہوں گی۔ مرکز نے اس دورے کی اجازت دے دی ہے ۔ممتا بنرجی کا لندن میں سات دنوں کا شیڈول ہے ۔ انہیں آکسفورڈ یونیورسٹی نے مدعو کیا ہے۔ وہ وہاں طلباء اور محققین سے خطاب کریں گی۔ وہ ثقافت، تاریخ سے لیکر سیاحت تک مختلف شعبوں میں مغربی بنگال کی ترقی، کنیا شری، ممتا جیسے سماجی منصوبے پرآکسفورڈ میں اظہارخیال کریں گی۔