منسٹر”گو کرونا گو“ کو جانچ میں مثبت‘ اسپتال میں شریک

,

   

ممبئی۔مرکزی وزیر رام داس اتھوالے جنھوں نے ”گو کرونا گو“ کا نعرہ لگاکر قومی سنسنی بن گئے تھے ایک سرکاری عہدیدار نے بتایاکہ منگل کے روز جانچ میں انہیں مثبت پایاگیاہے

https://www.youtube.com/watch?v=4dPd708Sk98&feature=emb_title

انہوں نے کہاکہ مذکورہ ریپبلکن پارٹی آف انڈیا(اے)کے لیڈر کو ساوتھ ممبئی کے ایک خانگی اسپتال میں داخل کردیاگیاہے۔

فبروری کے مہینے میں اتھوالے کا ایک ویڈیو جس میں چین کے سفارتی عہدیدار اور بدھسٹ پجاری بھی شامل تھے ایک دعائیہ اجتماع کے دوران ”گو کرونا گو“ کا نعرہ لگاتے ہوئے دیکھا گیاتھااور یہ ویڈیو کافی وائیرل بھی ہوا تھا

YouTube video

چین میں کرونا وائرس کی وباء کو روکنے کے لے انڈیا گیٹ پر 20فبروری کو منعقدہ دعائیہ اجتماع کے دوران کا یہ ویڈیو بتایاجارہا ہے۔

نریندر مودی کی زیرقیادت وزرات میں اتھوالے(60) راجیہ سبھا کے رکن اور مملکتی وزیر برائے سماجی انصاف ہیں۔

ایک قریبی کا کہنا ہے کہ مذکورہ وزیر ضیابطیس کے مریض بھی ہیں۔

پیر کے روز اتھوالے نے ممبئی میں ایک تقریب میں شرکت کی تھی جو اداکارہ پائیل گھوش کی ریپبلکن پارٹی آف انڈیا میں شمولیت کے ضمن میں منعقد کی گئی تھی۔