منوج سنہا کی مہلوک ٹی وی آرٹسٹ کے اہل خانہ سے ملاقات

   

سری نگر،29 مئی (یو این آئی) جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اتوار کے روزوسطی ضلع بڈگام کے حشرو چاڈورہ پہنچے اور وہاں پانچ روز قبل ملی ٹینٹوں کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والی خاتون آرٹسٹ امرین کے اہل خانہ سے ملاقات کی ۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے مہلوک خاتون کے والدین و دیگر اہلخانہ کو تعزیت پیش کی۔اس موقع پر ضلع کے دیگر اعلیٰ عہدیدارن بھی ان کے ہمراہ تھے ۔اس موقع پر ایل جی نے ٹی وی آرٹسٹ کے والد خضر محمد کو یقین دلایا کہ انتظامیہ اُن کی ہر سطح پر مدد فراہم کرئے گی۔بتادیں کہ وسطی ضلع بڈگام کے حشرو چاڈورہ علاقے میں 25 مئی کو ملی ٹینٹ رہائشی مکان میں داخل ہوئے اور وہاں ٹی وی آرٹسٹ امرین پر پستول سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اُس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ فائرنگ کے اس واقعہ میں دس سالہ فرہان زبیر بھی زخمی ہوئے تھے ۔