منگل ہاٹ میں بغیرلائسنس شراب فروخت کرنے والے چار افراد گرفتار، شراب ضبط

   

حیدرآباد ۔ 3 اکٹوبر (راست) منگل ہاٹ پولیس نے 50.01 لیٹر شراب ضبط کی ہے اور ڈرائی ڈے کے دوران جائز لائسنس کے بغیر شراب کا ذخیرہ کرنے اور فروخت کرنے کے الزام میں چار لوگوں کے خلاف مقدمات درج کئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اہلکاروں نے منگل ہاٹ پولیس حدود میں چلنے والی غیرمجاز بیلٹ شاپس پر چھاپہ مار کر شراب ضبط کی۔ ملزمین کی شناخت 31 سالہ راہل سنگل، 45 سالہ اوم پرکاش سنگھ، 67 سالہ اشوک سنگھ اور 38 سالہ سریش سنگھ کے طو رپر ہوئی۔ چاروں کے قبضہ سے 50.01 لیٹرشراب کو ضبط کرلیا۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اگر کسی کو بھی غیرقانونی طور پر شراب فروخت کرتے ہوئے پائے گئے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ش