منی لانڈرنگ کیس میں اے اے پی رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کی گرفتاری سے قبل کی ٹائم لائن

,

   

اے اے پی نے اس الزام کی سختی کیساتھ تردید کی اور مرکز کی بی جے پی حکومت پر انتقامی کاروائی کا الزام لگایاہے۔
نئی دہلی۔ مذکورہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ کویہاں ا ن کی رہائش گاہ پر دن بھر کی تلاشی کے بعد اب ختم شدہ ایکسائز پالیسی معاملے کی تحقیقات گرفتار کرلیاہے۔

سابق ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیا کے بعد اس کیس میں یہ دوسری گرفتاری ہے۔

شراب اسکام کا معاملہ اے اے پی کی زیر قیادت دہلی حکومت کی ایکسائز پالیسی برائے 2021-22پر مشتمل ہے جس میں کارٹیلائزیشن کی اجازت دی گئی اور بعض ڈیلرس کی حمایت کی گئی جنھوں نے اس کے لئے مبینہ رشوت دی ہے۔

اے اے پی نے اس الزام کی سختی کیساتھ تردید کی اور مرکز کی بی جے پی حکومت پر انتقامی کاروائی کا الزام لگایاہے۔ای ڈی نے اے اے پی لیڈر سنگھ کے گھر کی 4اکٹوبر2023کے روز تلاشی لی‘ اس کے بعد ان کے قریبی ساتھیوں کے گھروں کی بھی تلاشی لی گئی۔

سنگھ کی گرفتاری کے پیش نظر اے اے پی کارکنان ان کے گھر کے باہر اکٹھا ہوئے او رحکومت کے خلاف نعرے لگائے۔

اے اے پی ورکرس کے نعروں کے بیچ انہیں ای ڈی ہیڈ کوارٹرس لے جایاگیا۔ سنگھ کی گرفتاری کے پیش نظر ای ڈی دفتر کے باہر سکیورٹی میں اضافہ کردیاگیاتھا۔